تعارف و روداد و رپورٹ مالیہ

رجب المرجب 1433ه تا جمادى الآخر 1434ه

محترمی ومکرمی
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ
ایک مسلمان کا وجود خالص اسلامی ماحول میں بھی بغیر تعلیم و تربیت کے امتیاز نہیں رکھتا۔ ایسا مقام جہاں کا نظامِ تعلیم غیر اسلامی ہو، جہاں اسلامی تہذیب و شناخت کو خطرہ لاحق ہو ایسے مقام پر اسلامی تعلیم و تربیت کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
آج جبکہ دنیوی تعلیم کی درسگاہوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دینی تعلیم و تربیت کا کوئی موثر اور حکیمانہ اہتمام نہیں بلکہ یہ مقامات لادینی نظریات اور ملحدانہ افکار کی رزم گاہیں بن کی ہیں۔ آج معاشرہ کی وہ حس تیزی سے کند ہوتی جارہی ہے جو کسی نازیبا حرکت پر آتش زیر  پاہوجا یا کرتی تھی اور ایسا کہنے والے کے خلاف احتجاج کی تیز وتند لہر بن کر ابھرتی تھی آج جب کہ سینما اور ٹی وی کے مخرب اخلاق پروگرام رہی سہی کسر نکال دینے کے در پر ہیں۔ اسی لئے ہر دور میں حصول علم دین پر ملت کے باشعور حضرات نے علم دین کی بقا اور فروغ کی خاطر اپنی ساری توانائیاں صرف کیں اور بیش بہا قربانیاں پیش کیں۔ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں۔ طلباء کی تعلیم و تربیت کی یہ درسگاہیں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان خانے اور یہ طلباءمہمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور یہی طلباءمستقبل میں اسلام کے داعی و سپاہی اور قوم کے معمار ہیں۔
ملت کے نونہالوں کو بہتر حافظ قرآن اور جید عالم دین بنانے کیساتھ دنیاوی علوم سے آراستہ کرنا اس ادارے کا عین مقصد ہے۔
ادارہ آغاز سے اب تک برابر علم دین کی ترویج و اشاعت میں ہمہ تن مصروف ہے جہاں 80 طلباءعلم دین سے آراستہ ہورہے ہیں۔

اپیل

ہمدردان قوم وعلم دوست حضرات سے دردمندانہ اپیل کی جاتی ہے کہ اس دینی وفلاحی کام میں صدقات، عطیات، ماہانہ سالانہ عطیات، تعمیر عمارت، زمین کی خریدی یا مستقل آمدنی کیلئے مکان و اراضی کے ذریعہ بھرپور اعانت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔ والسلام 

انڈین بینک ، محبوب نگر،

اکاﺅنٹ نمبر : 448368522

IFC.E : IDIB 000M006


فون نمبرات :   09700017739 , 09618154500

مستقبل کا نظام تعلیم

ابتدائی مولوی تا عالم تکمیل 6 سالہ نصاب اس کے ساتھ ساتھ انگریزی، حساب، ٹیکنیکل کورس کی تعلیم۔ اوقات درس صبح 9:00تا 1:00 بجے شعبہ مولوی 2:00 تا 4:30بجے، انگریزی، ٹکنیکل کورس۔ اس طرح ہر جماعت میں دو اساتذہ کی ضرورت ہوگی ایک استاذ شعبہ مولوی دوسرے استاذ انگریزی، حساب وٹیکنیکل کورس کیلئے۔

فارغین الحمد للہ اس مختصر سے عرصہ میں ( 42 ) طلباءحافط قرآن بن چکے ہیں۔